|

وقتِ اشاعت :   July 24 – 2021

امارات ایئرلائنز نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پروازوں پر پابندی میں 28 جولائی تک توسیع کردی۔

 

ایئر لائنز کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات حکومت کی ہدایات کی روشنی میں امارات ایئر لائنز نے بھارت، بنگلہ دیش، پاکستان اور سری لنکا سے دبئی کیلئے مسافر پروازیں 28 جولائی 2021ء تک معطل کردیں۔

اعلامیے کے مطابق مذکورہ ممالک سے گزشتہ 14 روز کے دوران کنیکٹنگ پروازیں لینے والے مسافروں کو کسی بھی دوسری جگہ سے متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہری، گولڈ ویزا کے حامل افراد اور سفارتی مشن میں شامل ایسے اراکین جنہوں نے کووڈ 19 پروٹوکول پر عمل کیا ہوگا، ان سفری پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

ایئرلائنز کے مطابق ایسے افراد کو 10 روز کیلئے قرنطینہ میں رہنا ہوگا جبکہ ایئر پورٹ پر اور ملک میں داخلے کے چوتھے اور آٹھویں دن پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے ان ممالک پر سفری پابندی 12 مئی کو عائد کی گئی تھی۔ یہ فیصلہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا