|

وقتِ اشاعت :   August 18 – 2021

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 کروڑ 94 لاکھ 1 ہزار 514 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 43 لاکھ 95 ہزار 97 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 73 لاکھ 19 ہزار 219 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 7 ہزار 797 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 18 کروڑ 76 لاکھ 87 ہزار 198 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 40 ہزار 93 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 78 لاکھ 96 ہزار 582 ہو چکی ہے۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 32 ہزار 552 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 22 لاکھ 85 ہزار 101 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 70 ہزار 718 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 4 لاکھ 17 ہزار 204 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 72 ہزار 110 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 66 لاکھ 42 ہزار 559 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 12 ہزار 864 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 65 لاکھ 4 ہزار 978 رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 31 ہزار 149 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 63 لاکھ 22 ہزار 241 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 53 ہزار 507 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 61 لاکھ 18 ہزار 508 ہو چکے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 9 ہزار 405 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 50 لاکھ 96 ہزار 443 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 23 ہزار 688 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 48 لاکھ 78 ہزار 169 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 82 ہزار 739 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 47 لاکھ 33 ہزار 602 ہو گئے۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 48 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 431 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 698 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 107 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 94 ہزار 500 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 974 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 66 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 122 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 91 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 24 ہزار 639 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 9 ہزار 274 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 88 ہزار 209 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 885 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 96 ہزار 426 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 57 ہزار 460 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 70 لاکھ 7 ہزار 656 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 74 ہزار 763 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 4 کروڑ 34 لاکھ 63 ہزار 404 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔