کوئٹہ: ڈائریکٹر جنرل محکمہ انڈسٹریز بلو چستان محمد دائود با زئی نے کہا ہے کہ بوستان اسپیشل اکنا مک زون کے پہلے کلسٹرکو صنعتوں کی تعمیر کیلئے کھول دیا گیا ہے،مقامی صنعتکا ر آ گے آکر موقع سے فائدہ اٹھا ئے، صنعتکا روں کو الاٹ کی گئی اراضی پر 6ما ہ کے دوران تعمیراتی کا م شروع اور دو سال میں مکمل کر نا ہو گا،اسپیشل اکنا مک زون کو مکمل فعال کر نے کے لئے صنعتکا روں کو آ گے آنا ہو گا،بہت جلد اکنا مک زون کو بجلی اور گیس کی سہولیات دی جا ئیں گی۔
ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کو ئٹہ چیمبر آ ف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران و ممبرا ن کو بوستان اسپیشل اکنا مک زون میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لئے وضع کر دہ طریقہ کا ر سے متعلق منعقدہ آگا ہی سیشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔
اس سے قبل چیمبر آ ف کا مرس کے سنیئر نا ئب صدر حا جی عبداللہ اچکزئی،نا ئب صدر حا جی اختر کا کڑ و دیگر ممبرا ن نے محکمہ انڈسٹریز بلو چستان اور سمیڈا کے وفد کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آ نے پر خوش آ مدید کہا۔
آ گا ہی سیشن کے دوران محکمہ انڈسٹری کے آصف نواز کھو سہ نے چیمبر کے عہدیداران و ممبرا ن کو اسپیشل اکنا مک زون میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے سیکورٹی ایکسچینج آف پا کستان(ایس ای سی پی) رجسٹریشن، فا رمز کو پر کر نے اور اس سلسلے میں درکا ر دستاویزات با رے بریفنگ دی اور بتا یا کہ بوستان اسپیشل اکنا مک زون میں اقتصادی سر گر میاں اور روزگارکے مواقع بڑھا نا ہے۔
اس موقع پر چیمبر آ ف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے سنیئر نا ئب صدر حا جی عبد اللہ اچکزئی،حا جی اختر کا کڑ و دیگر نے کہا کہ جب تک اسپیشل اکنا مک زون بو ستان میں بجلی اور گیس کی سہولیات کی فرا ہمی نہیں کی جا تی اس وقت تک صنعتکا ر سر ما یہ کا ری کی جا نب ما ئل نہیں ہوں گے،اب تک کتنی اراضی کی الاٹمنٹ کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیا یہ اراضیا ت ٹرانسفر ایبل ہوں گی یا نہیں، ہم اسپیشل اکنا مک زون کی فعالی کیلئے حکومت اور محکمہ انڈسٹری بلو چستان کے حکام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو تیا ر ہیں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ انڈسٹریز بلو چستان محمد داد با زئی نے کہا کہ ہرپلاٹ ایک ایکڑ اراضی پر مشتمل ہو گا جس کی قیمت 25لاکھ روپے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بوستان اسپیشل اکنا مک زون میں 132کے وی گریڈ اسٹیشن کے لئے وزارت پا نی و بجلی نے 500ملین روپے مختص کئے ہیں مگر ہم نے استدعا کی ہے کہ اس سلسلے میں درکا ر تمام فنڈز ریلیز کئے جا ئے،رقم ملتے ہی منصو بے پر کام شروع کر کے 18ما ہ سے 2سال کے دوران کا م مکمل کیا جا ئے گا۔
زون میں گریڈ اسٹیشن کیلئے 6ایکڑ اراضی پر دیوار تعمیر کر لی گئی ہے اسی طرح کیسکو کی جا نب سے 11کے وی کے ٹرانسمیشن لا ئن پر کا م شروع کر دیا گیا ہے جس سے تعمیراتی کا م کے دوران صنعتکا روں کو در کا ر بجلی کی ضروریات کو پو را کیا جا ئے گا۔اس منصو بے پر اگلے دو ما ہ کے دوران کام مکمل کرا نے کی یقین دہا نی کرا ئی گئی ہے،اسی طرح گیس کی سپلا ئی لا ئن کے لئے بھی وفا ق کی جا نب سے 731ملین روپے ریلیز کئے گئے ہیں گیس منصو بے پر بھی 18ما ہ کے دوران کا م مکمل کر لیا جا ئے گا۔
انہوں نے کہا کہ 222پلاٹوں کی الاٹمنٹ ہو نی ہے جن میں سے 209 پلاٹ صنعتکا روں کو جبکہ 13کمرشل پلاٹس شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ فی الوقت 13پلاٹس پر مشتمل ایک کلسٹر کو کھول دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مقا می صنعتکار سیکورٹی ایکسچینج آف پا کستان(ایس ای سی پی)سے رجسٹریشن اور دیگر درکا ر دستاو زات کا بندو بست کرے اور جس دن SEZکمیٹی حکومت منظو ری دے گی،اس سے اگلے دن ہی صنعتکار کو پلاٹ کی الاٹمنٹ کر دی جا ئے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسپیشل اکنا مک زون کے قواعد و ضوابط کے تحت پلاٹ کسی دوسرے شخص کے نا م ٹرانسفر نہیں ہو سکتا اگر کسی صنعتکار کو نقصان کا سامنا کر نا پڑے اور وہ دیوالیہ ہو تو وہ یو نٹ بیچ سکتا ہے پلاٹ بیچنے کیلئے اسے ایس ای زیڈ کو درخواست دینا ہو گی،انہوں نے کہا کہ ویسے تو بوستان اسپیشل اکنا مک زون ایک ہزار ایکڑ پر مشتمل ہے مگر اس کے 8سو ایکڑ اراضی پر تنازعہ تھا اور بوستان کے مقامی افراد کے بعض مطا لبا ت بھی تھے اس سلسلے میں بھی اقدامات جا ری ہیں اور جب وزیر اعلی بلو چستان اس با بت منظوری دیں گے تو اس اراضی کی الاٹمنٹ بھی شروع کر دی جا ئے گی،امید ہے ایک ما ہ کے دوران یہ معاملہ بھی حل ہو جا ئے گا۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ایکسچینج آ ف پا کستان (ایس ای سی پی)میں رجسٹریشن کیلئے بھی ہم چیمبر کے عہدیداران و ممبران اور صنعتکا روں کی ہرممکن مدد کے لئے تیا ر ہیں انہوں نے کہا کہ ہر انڈسٹری کے لئے الگ الگ کلسٹر بنائے جا رہے ہیں مقامی صنعتکا ر فوری طور پراس سلسلے میں دستاویزات و دیگر کیلئے کام کریں کیو نکہ ہم پر اسپیشل اکنا مک زون کی فوری بحالی کیلئے دبا ہے۔
آ ج کے اس سیشن کا مقصد چیر آ ف کا مرس کے عہدیداران و ممبرا ن کو اسپیشل اکنا مک زون میں الاٹمنٹ و دیگر سے متعلق آ گا ہی دینا تھی انہوں نے کہا کہ اسپیشل زون میں ون اسٹاپ شاپ کے تحت تمام سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے فرا ہم کر نے کا بھی منصو بہ بنا یا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ اسپیشل اکنا مک زون کی کا میا بی صرف حکومت کے بس کی با ت نہیں بلکہ اس کیلئے مقامی صنعتکا روں و سر ما یہ کا روں کو آ گے آنا ہو گا۔
سمیڈا کے سی ای او عبدالشکور کا کہنا تھا کہ وہ رجسٹریشن اور دیگر معاملات میں چیمبر آ ف کا مرس کے عہدیداران و ممبران کی ہرممکن مدد کیلئے تیار ہے بلکہ اس سلسلے میں وہ 25ہزار روپے تک ان کے اخراجات بھی برداشت کر یں گے۔سیشن کے آخر میں چیمبر آ ف کا مرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کی جا نب سے وفد کے شرکا کو یا د گا ری شیلڈز پیش کی گئیں۔