منگچر: زمیندار نان شبینہ کے محتاج کیسکو ظلم بند کریں کیسکو بجلی فراہم کریں بصورتِ دیگر عوامی احتجاج کے لئے تیار رہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولاناعبدالغفورحیدری نے منگچر کے زمینداروں کے وفد حاجی نور احمد لانگو کے قیادت میں ملاقات کر نے والے وفد سے گفتگو کر تے کیا۔
اس موقع پر مفتی محمد ابوبکر ٹکری ہدایت اللہ لانگو ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ زمینداروں کو کسی طرح تنہا نہیں چھوڑیں گے انکے مسائل کو اجاگر کرنا اولین ترجیح ہے صوبائی چیف کیسکو اور وفاق سے بات کریں گے منگچر قلات سمیت بلوچستان کے زمینداروں کو بہترین بجلی فراہم کرنے میں کردار ادا کریں۔
تاکہ زمیندار حضرات کو بہترین بجلی کی وجہ سے فوائد حاصل ہو انہوں نے مزید کہا کہ ایوان بالا سینٹ میں بلوچستان کے زمینداروں کے حق حقوق کے لئے آواز بلند کروں گا بلوچستان غریب صوبہ ہے یہاں کے عوام زمینداری پر گزارہ کرتے ہیں۔اگر بجلی نہ ہو تو گزارہ نہیں ہو سکتے صوبائی و وفاقی حکومت بلوچستان کے زمینداروں کو بہترین بجلی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں زمینداروں کے مسائل کے لیے شانہ بشانہ انکے ساتھ کھڑے ہیں۔