|

وقتِ اشاعت :   August 31 – 2021

پاکستان نے بھارت میں جوہری مواد کی چوری کے تازہ ترین واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارت میں دو لوگوں کو تابکاری مواد کیلیفورنیم رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیلیفو رنیم سخت تابکاری اثرات رکھنے والا زہریلا مواد ہے، بھارت میں تابکاری مواد کی چوری کا 4 ماہ میں یہ تیسرا واقعہ ہے، رواں برس مئی اور جون میں بھی بھارت میں بالترتیب 6 اور  7 کلو  یورینیم پکڑا گیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارت میں تابکاری مواد کی چوری کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔