چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ طالبان ایک کھلا اور جامع سیاسی ڈھانچہ قائم کریں گے۔
بیجنگ سے جاری بیان میں ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ امید ہے طالبان اعتدال پسند اور مستحکم ملکی و خارجہ پالیسی پر عمل کریں گے۔
انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ طالبان دہشتگرد گروہوں سےتعلق ختم کرلیں گے۔