|

وقتِ اشاعت :   September 8 – 2021

کوئٹہ: تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج کے رہنما پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی وردک وائس چیئرمین ڈاکٹر الیاس بلوچ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فضل سخی رہنما ایپکا میرزیب شاہوانی صدر ورکرز ایسوسی ایشن نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صوبے کہ واحد میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرکی تاحال تقرری نہ ہو پانا غیر سنجیدہ رویہ ہے۔ گورنر بلوچستان صحت کے شعبہ پر رحم کریں اور جلد از جلد وائس چانسلر کی تقرری عمل میں لائی جائے سابقہ گورنر بلوچستان اور وائس چانسلر میڈیکل یونیورسٹی نے صوبے کی واحد میڈیکل یونیورسٹی کو اپنی نااہلی کی بھینٹ چڑھا دیا۔

گورنر بلوچستان علم اور عوام دوستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیکل یونیورسٹی کی تباہی کے ذمہ داروں فنڈ کے بے دریغ استعمال اور میڈیکل یونیورسٹی کے اہداف کے حصول میں ناکامی پر سابقہ انتظامیہ کا۔احتساب کرنے کے احکامات جاری کرے۔ گورنر بلوچستان کا تعلق جس سیاسی پارٹی سے ہیں انکا منشور بدعنوان عناصر کا احتساب اور اداروں کی بہتری ہے۔

میڈیکل یونیورسٹی میں علم دوست اہل وائس چانسلر کی تعیناتی سے صوبے میں میڈیکل کی تعلیم کے فروغ کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔ گورنر بلوچستان وائس چانسلر کے تعیناتی میں تاخیری حربے استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کرے اور جلد از جلد وائس چانسلرکی تقرری قانون کے مطابق کی جائے۔