|

وقتِ اشاعت :   November 13 – 2021

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے سوشل میڈیا پر اورناچ خضدار کے شلٹرلس سکول کی ویڈیو کانوٹس لیتے ہوئے فوری طورپر انہیں سرکاری سکول کا درجہ دینے کی ہدایت کردی ۔گزشتہ روز وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس نے اورناچ خضدار میں شیلٹر لیس سکول کو فوری طور پر سرکاری سکول کادرجہ دینے کی ہدایت کردی۔

اور کہاکہ “تعلیم سب کے لئے” کی پالیسی پر عملدرآمد ہوگا۔وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو نے سیکرٹری تعلیم کو فوری طور پر جھونپڑی سکول کو پختہ بلڈنگ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کا مستقبل تعلیم سے وابستہ ہے اس سلسلے میں عوام رہنمائی کریں،اقدامات حکومت اٹھائے گی۔