|

وقتِ اشاعت :   May 28 – 2015

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرمیرحاصل خان بزنجونے کہاہے کہ نیشنل پارٹی قومی حقوق کے حصول میں اپناسیاسی کرداربھرپورطریقے سے اداکرتی رہے گی اورکسی بھی صورت میں قومی حقوق سے دستبرارنہیں ہونگے پارٹی کی صوبائی کنونشن قومی سیاست میں اہم کرداراداکریگاکنونشن کی کامیابی میں کارکنوں کااہم کردارہے کارکن کنونشن کی تیاری میں جس جوش وولولے کامظاہرہ کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ صوبائی کنونشن کاانعقاد پارٹی کی جمہوری روایات کاتسلسل ہے اورہم پارٹی کے اندرجمہوری روایات کومزیدپروان چڑھانے کیلئے اپناکرداراداکرینگے اورکارکنوں کوشعوری طورپراپنی قومی سیاست کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عملی جدوجہد میں مزیدتیزی لانی ہوگی انہوں نے کہاکہ پارٹی پروگرام اورپالیسیوں کوعوام تک پہنچانے میں کنونشن کااہم کرداررہے اورکنونشن کی تشہیری مہم جس طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں کی گئی ہے وہ قابل تعریف ہے انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی قومی حقوق کے حصول میں اپناسیاسی کرداربھرپورطریقے سے اداکرتی رہے گی اورکسی بھی صورت میں قومی حقوق سے دستبرارنہیں ہونگے بلکہ ملک بھرکی محکوم ومظلوم عوام کوجوڑتے ہوئے ملک کے اندرانصاف،قانون اورجمہوری اداروں کی بالادستی کومضبوط کرنے میں اپناکرداراداکریگی۔