|

وقتِ اشاعت :   November 22 – 2021

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے پنجگور میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجگور کے سرحدی علاقے میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر بزدلانہ حملہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہو گیا۔

دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے سپاہی جلیل خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کو شکست دینے اور بلوچستان میں امن کے لیے پرعزم ہیں۔