کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یاسین بلوچ کی تربت میں واقع رہائش گاہ پر دستی بم حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اسے بلوچ قومی اقدار اور بلوچ روایات سے بغاوت قرار دیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ گھروں پر حملہ کرنے والے کسی بھی طرح سے بلوچ کہلانے کے مستحق اور قابل نہیں ہو سکتے، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے پارٹی کبھی بھی مرعوب نہیں ہوگی، بیان میں انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے اور حملے کے محرکات کو عوام کے سامنے لایا جائے۔