کوئٹہ : بلوچستان سے لاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے حکومت کے پاکستان کے تشکیل کردہ کمیشن نے چوتھے روز بھی سماعت جاری رکھیں۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سابقہ جسٹس غوث محمد کی سربراہی میں 15کے لاپتہ کیس کی سماعت کی ان میں سے 8خضدار سے جن میں توتک گاؤں کے تین افراد بھی شامل تھے اسکے علاوہ 3نوشکی سے دو قلات سے دو کوئٹہ سے تھے کیس کی سماعت کے دوران خضدار سے لاپتہ ہونے والے منیر احمد ایڈوکیٹ کے کیس کی سماعت بھی ہوئی لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت 26جون کو بھی ہوگی اور بعد میں اس کی رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے گی۔