|

وقتِ اشاعت :   January 8 – 2022

سانحہ مری میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار اے ایس آئی اہل خانہ سمیت جاں بحق ہو گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں تعینات اے ایس آئی نوید اور ان کے خاندان کے 7 سے 8 افراد بھی ایک گاڑی میں سوار تھے، تمام افراد برف باری اور سردی میں جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مری واقعے میں اے ایس آئی نوید ان کی 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا جاں بحق ہوئے، جب کہ اے ایس آئی سمیت فیملی کے جاں بحق پانچ افراد کا تعلق تلہ گنگ سے ہے۔