|

وقتِ اشاعت :   January 11 – 2022

پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔

پی پی نے ہم خیال اپوزیشن جماعتوں کو حکومت کے خلاف لانگ مارچ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور27 فروری کو ہونے والے لانگ مارچ میں دیگر جماعتوں کو شامل کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف سارے کارڈز موجود ہیں، ہم عوام کے پاس جارہے ہیں، ہمیں مل کر جدوجہد کرنا ہوگی اور  سب کو اسلام آباد پہنچنا پڑے گا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نےکہا کہ اگر تمام اپوزیشن جماعتیں پیپلز پارٹی کی 27 فروری کی تاریخ پر متفق ہوگئیں تو بہتر ہوگا۔