|

وقتِ اشاعت :   January 23 – 2022

صوبۂ خیبر پختون خوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے جس کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کی اطلاع پر کیا گیا، اس کارروائی میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے مزید بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے آئی ای ڈی تیار کرنے والا مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے اسلحے میں سب مشین گنز، آر پی جی سیون، دستی بم اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔