کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ استعفیٰ دیں۔
انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے چند روز قبل ٹنڈو اللہ یار کے معصوم عوام پر بھی ڈنڈے برسوائے تھے۔
عامرخان نے کہا کہ وزیر اعلی ٰسندھ نے آج کراچی کے عوام کو اپنا جمہوری حق بھی پورا کرنے نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ نے بربریت کے پہاڑ توڑ دیے ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی سینئر کنوینرعامرخان نے استفسار کیا کہ کیا ریاست کا طرزعمل یہ ہوتا ہے کہ معصوم عوام اورخواتین و بچوں پر تشدد کیا جائے؟