|

وقتِ اشاعت :   January 27 – 2022

کورونا کیسز کے باعث راولپنڈی کے 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی درخواست پر نافذ کیا گیا جو 2 فروری تک نافذ العمل رہے گا۔

گلی نمبر 6 شمس آباد، گلی نمبر 3 ریس کورس روڈ ، گلی نمبر 4 خان ایونیو چکلالہ سکیم تھری، گلی نمبر 7 اور 8 محمدی سٹی مسلم ٹاؤن، گلی نمبر 18 سکیم تھری میں اسمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا۔

اس کے علاوہ گلی نمبر 27 واہ ماڈل ٹاون فیز ٹو ٹیکسلا میں بھی اسمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا، متاثرہ علاقوں میں مارکیٹس، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس بند رہیں گے۔