|

وقتِ اشاعت :   February 12 – 2022

 مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جو اد مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ہیں۔

 سوشل میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں احسن اقبال نے کہا کہ ‏پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے شہباز شریف سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے احمد جواد جیسے ہزاروں افراد سے دھوکہ کیا ، یہ لوگ خلوص نیت سے نیا پاکستان کے نعرے کے فریب میں آئے۔