|

وقتِ اشاعت :   March 5 – 2022

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سینہ ٹھوک کرکہہ رہی ہے ہم ممبر خریدنے جا رہے ہیں۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ایک بچہ مارچ کررہا ہے اور کہتا ہے یوسف رضا گیلانی کا انتخاب ٹریلر تھا، مطلب یہ تھا اب ٹریلر سے بڑی چیز دکھائیں گے۔

شہباز گل نے کہا کہ ایک مولوی صاحب کہتے ہیں عمران خان کی حکومت گرائیں گے، مولوی صاحب کھل کر کہہ رہے ہیں لوگوں کی خرید وفروخت کریں گے۔

 معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر حکومت بھی سنجیدہ ہوگئی، سیاسی قیادت سے مشورے شروع کردیے۔

ذرائع کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک کے حکومت بھی متحرک ہوگئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سینیٹر عبدالقادر نے مشورے کیے ہیں۔