گورنر سندھ عمران اسماعیل لاہور پہنچ گئے، ان کا کہنا ہے کہ علیم خان سے ملاقات کے بعد جہانگیر ترین سے بھی بات کروں گا، وہ دونوں کسی صورت عمران خان کیخلاف نہیں جاسکتے۔
سابق سینئر وزیر پنجاب اور ایم پی اے علیم خان بھی جہانگیر ترین گروپ کا حصہ بن گئے، انہوں نے آج جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر فارورڈ بلاک کے اجلاس میں شرکت کی۔
وزیراعظم عمران خان نے علیم خان اور جہانگیر ترین کو منانے کا ٹاسک گورنر سندھ عمران اسماعیل کو دیا ہے جو لاہور پہنچ گئے۔
میڈیا سے گفتگو میں عمران اسماعیل نے کہا کہ عليم خان سے ملاقات کے بعد جہانگير ترین سے بھی بات کروں گا، عليم خان اور جہانگير ترين کسی صورت عمران خان کیخلاف نہيں جاسکتے۔
ان کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی جہانگير ترين اور عليم خان کی عمران خان سے ملاقات طے کراؤں، ممکن ہے اپوزيشن کا 25 اراکین کا دعویٰ درست ہو۔