پاکستان مسلم لیگ قائداعظم (ق) کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔
چوہدری شجاعت بیٹے چوہدری سالک کے ہمراہ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے۔
چوہدری شجاعت نے فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی ہے جبکہ ق لیگ وفاق اور پنجاب میں حکومت کی اتحادی جماعت ہے۔