|

وقتِ اشاعت :   March 9 – 2022

اپوزیشن نے وزیراعظم  عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے حکمران جماعت کے 24 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اور اتحادیوں کی تعداد 179ہے اور  اپوزیشن کو 162 ارکان کا ساتھ حاصل ہے۔

نمبر گیم میں حکومت کو 17 ووٹوں کی برتری حاصل ہے تاہم اپوزیشن کا دعویٰ ہےکہ مسلم لیگ ن کو 16، پیپلز پارٹی کو 6 اور جے یو آئی کو 2 حکومتی ارکان نے ہاں کہہ دی ہے۔

 اپوزیشن کی جانب سے حکومتی اتحادی جماعتوں مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی سے بھی رابطے کیے جارہے ہیں۔

ان  تینوں جماعتوں کےکل 17 ارکان ایوان میں موجود ہیں اور  اگر صرف ان تینوں جماعتوں کا ساتھ مل گیا تو اپوزیشن کو ایوان میں سادہ اکثریت مل جائےگی۔