پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کے ترجمان سعید اکبر نورانی کا کہنا ہے کہ ترین گروپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے تمام صوبائی وزراء سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آصف نکئی اوراختر ملک نے ہم سے ملاقات کی لیکن وہ کبھی بھی گروپ کا حصہ نہیں رہے، آصف نکئی، اخترملک، صمصام بخاری، ہاشم ڈوگر کبھی بھی ترین گروپ کے ممبر نہیں رہے۔
سعید اکبر نوانی نے کہا کہ وزیر اعظم سے نہ ملنے کا فیصلہ جہانگیر ترین کی ہدایت کے بعد کیا ہے۔