|

وقتِ اشاعت :   March 10 – 2022

سابق صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ لاجز پر پولیس کے آپریشن کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم خوف اور دہشت کے ذریعے اراکین پارلیمنٹ کو ہراساں کررہے ہیں، صرف جے یو آئی ممبر نہیں تمام اسمبلی ارکان کو ڈرانےکی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس افسر اور انتظامیہ کٹھ پتلی کے غیرقانونی حکم پر عمل نہ کریں۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ اراکین اسمبلی حوصلہ بلند رکھیں، نیازی حکومت آخری ہچکیاں لے رہی ہے۔