|

وقتِ اشاعت :   March 11 – 2022

یوکرین نے روس کے اہم میجر جنرل اینڈرے کولیسنی کوف کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرین کے عالمی افیئرز کی وزارت کے مشیر نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی فوج نے ایک کارروائی میں روس کی مشرقی ملٹری ڈسٹرکٹ کے کمانڈر میجر جنرل اینڈرے کولیسنی کوف کو قتل کردیا ہے۔

انہوں نے اپنی ٹیلی گرام پوسٹ میں اس خبر کو خوشخبری قرار دیا تاہم اب تک آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے کہ روس کے حملے کے بعد سے یوکرین نے روسی افواج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم روس نے اس کی تردید کی ہے۔

یوکرینی میڈیا کی جانب سے روس افواج کے کئی اہم افسران کے مارے جانے کی تصدیق آزاد ذرائع سے نہیں ہوسکی ہے۔