|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2015

اسلام آباد : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے گوادرکاشغراقتصادی راہداری کے بارے میں اعلان کئے گئے آل پارٹیز کانفرنس کیلئے گزشتہ روزمختلف سیاسی ،مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں یاد رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے گزشتہ دنوں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران گوادرکاشغرراقتصادی راہداری سے متعلق اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کااعلان کیاتھااس سلسلے میں انہوں نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء وسینیٹرزاہدخان ،جماعت اسلامی کے مرکزی امیروسینیٹرسراج الحق اورمسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنماء وسینیٹرمشاہدحسین سید سمیت دیگر سے ملاقاتیں کیں اورگوادرکاشغراقتصادی راہداری کے بارے میں پارٹی کے اعلان کردہ اے پی سی بارے بات چیت کی انہوں نے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کوآل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اورامیدظاہرکی کہ وہ اے پی سی میں شرکت کرکے اس بابت اپنی رائے دیں گے ملاقاتوں کے دوران ان کے ہمراہ بی این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹرڈاکٹر جہانزیب جمالدینی بھی موجود تھے۔