وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کل کے واقعے پر پی ٹی آئی کا رویہ قابل مذمت ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کل کا واقعہ تشویشناک اور افسوسناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ہم عمران خان کو سیاسی مخالف سمجھتے ہیں اپنا دشمن نہیں سمجھتے۔
وزیر داخلہ نے کہا انہیں کیسے سمجھائیں یہ تباہی کا راستہ ہے، نفرت اور تقسیم کے عمل کو بہت گہرا کردیا گیا ہے۔ عمران خان نے بگیر کسی تحقیق ہم پر الزامات لگائے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کل کے واقعے پر پی ٹی آئی قیادت کا رویہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، اسد عمر نے جو بات کی وہ قابل مذمت ہے، پی ٹی آئی کے کچھ عناصر نے پر تشدد احتجاج کیا، کچھ لوگ اسلحہ نکال کر لہراتے رہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا پی ٹی آئی لانگ مارچ میں 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، وزیراعظم نے صدف نعیم کے لواحقین کیلئے معاوضے کا اعلان کردیا تھا اور باقی تین افراد کیلئے معاوضے کا اعلان کردیا ہے۔