بلوچستان ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مزید مقدمات نہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
ہائی کورٹ نے یہ حکم اعظم سواتی کے خلاف مقدمات ختم کرانے کے حوالے سے درخواست پر دیا۔
درخواست کی سماعت جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل بینچ نے کی۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے آئی جی پولیس سے اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی تحریری رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
اعظم سواتی کے خلاف مقدمات ختم کرانے کے لیے درخواست ان کے بیٹے عثمان سواتی نے دائر کی تھی۔