|

وقتِ اشاعت :   February 4 – 2023

کوٹ ڈیجی میں فلاحی تنظیم کے راشن سے بھرے 4 ٹرک لوٹ لیےگئے۔

پولیس کے مطابق شہریوں کی جانب سے سیلاب متاثرین کے ٹرک لوٹنے کے دوران بھگڈر کےباعث خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کےعلاوہ عام شہری بھی راشن لےگئے۔

فلاحی تنظیم نے تھانے میں ابتدائی رپورٹ درج کرادی۔ اس حوالے سے فلاحی تنظیم کا کہنا تھاکہ پولیس اہلکاربھی راشن کی لوٹ مار روک نہیں سکے۔