پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چارسدہ یونی ورسٹی میں حملے کے بعد پاک فوج کے دستوں نے پہنچ کر پوزیشنیں سنبھالی اور بلند عمارت سے اسنائپرز نے چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جب کہ آپریشن کی فضائی نگرانی بھی کی گئی جس کے بعد یونیورسٹی کے تمام بلاکس میں کلئیرنس آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
چارسدہ یونی ورسٹی میں حملے کے بعد شہرکے دیگرتعلیمی ادارے بھی بند کردیئے گئے ہیں جب کہ مردان کی عبدالولی خان یونی ورسٹی کو بھی بند کردیا گیا۔ باچا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈآکٹرفضل الرحیم نے ایکسپریس نیوزسے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 ہزارکے قریب طالب علم اور600 مہمان یونیورسٹی میں موجود ہیں جب کہ فائرنگ باہرسے کی جارہی ہے اور مسلح افراد دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اندر داخل ہوئے ہوں۔
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز چارسدہ سعید وزیرکا کہنا ہے کہ حملہ آوردو ٹولیوں کی شکل میں یونیورسٹی میں داخل ہوئے، ایک ٹولی نے یونیورسٹی کے گیٹ پر تعینات نجی گارڈ کو گولیوں کا نشانہ بنایا جب کہ دوسری ٹولی دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیوارسے چھلانگ لگا کریونیورسٹی کے اندر داخل ہوئی تاہم اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے بلاتاخیرپہنچ کر کسی بھی آرڈر کے بغیر یونیورسٹی کا محاصرہ کیا اور آپریشن شروع کیا جب کہ پولیس کے 2 سب انسپکٹراگرجلد کارروائی نہ کرتے تو مزید نقصان کا خدشہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے اپنے 54 نجی گارڈز سیکیورٹی پر مامور تھے جنہوں نے حملہ آوروں کے داخلے کے فوری بعد کارروائی کی جب کہ دہشت گرد اپنے ہمراہ 2 خودکش جیکٹس بھی لائے تھے جنہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
چارسدہ یونی ورسٹی کے ایک ملازم کا کہنا ہے کہ دہشت گرد یونی ورسٹی کے پچھلے حصے سے اندرداخل ہوئے اوراس مقام کی جانب جانے کی کوشش کی جہاں طلبا کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا تاہم دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا اور جسے جہاں جگہ ملی وہ وہاں چھپ گیا۔
یونیورسٹی پر حملے کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے کل بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے جب کہ اس موقع پر ملک بھر کے علاوہ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں بھی قومی پرچم سرنگوں رہے گا، اس کے علاوہ چاروں صوبائی حکومتوں اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے بھی صوبے میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے جب کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھی 2 روزہ یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق،قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ، مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین، وزیراعلی پنجاب شہبازشریف، سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہیٰ اوردیگر سیاسی رہنماؤں نے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پشاور کے کارخانو بازار میں خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ پر خود کش حملے میں متعدد اہلکاروں سمیت 12 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہو گئے تھے۔
چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملہ، پروفیسر سمیت 20 افراد شہید
![]()
وقتِ اشاعت : January 20 – 2016