|

وقتِ اشاعت :   May 23 – 2023

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈ ضبطگی کیس میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی۔

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈ ضبطگی کیس میں الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی شوکاز نوٹس کا جواب 30 مئی تک جمع کرائیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات دینے والے بینک ملازمین پر جرح کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ اسکروٹنی کمیٹی کے ممبران پر بھی جرح کرنے کی اجازت دی جائے۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں یہ بھی کہا تھا کہ معلومات اکھٹی کرنے کے لیے 4 ماہ کا عرصہ دیا جائے۔