ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی اہلیہ کی ملاقاتوں کا نتیجہ تو نہیں؟ سیاسی مخالفین کواین آر او کا طعنہ دینے والا اپنی اہلیہ کی طرف نظرڈال کر دیکھیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی اسلام اباد کے ہوٹل میں اسلامی ملک کی اہم شخصیت سے کیوں ملی، اب بشریٰ بی بی کس کے لیے دوست اسلامی ملک سے این آر او مانگ رہی ہیں۔