|

وقتِ اشاعت :   September 1 – 2023

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے جھالاوان ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی اور بلوچستان کی سیاست انے والے جنرل الیکشن ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ملک میں غیر یقینی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ء سابق گورنر بلوچستان جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ حاجی عبدالستار زہری بھی شریک تھے