اسلام آباد; نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان محمد آصف ریکی نے یہاں ملاقات کی۔
اور بلوچستان حکومت سے متعلق عدالتی امور پر تباد لہ خیال کیا نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔
کہ انتظامی معاملات کی بہتری، اور گڈ گورننس کے قیام کے لیے رائج الوقت قوانین اور پالیسیز کے مطابق تمام عدالتی امور میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور عدالتوں میں زیر التواء حکومتی امور کو بروقت نمٹانے کیلئے پوری تندہی اور توجہ سے کام کیا جائے۔