|

وقتِ اشاعت :   December 23 – 2023

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی کے ضلع کیماڑی این اے 242 کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی این اے 242 کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال این اے 242 سے پارٹی کے امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کراچی کے حلقے این اے 242 سے کاغذات وصول کر لیے ہیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مصطفیٰ کمال نے این اے 242 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔

2018ء  کے انتخابات میں شہباز شریف اس حلقے سے دوسرے نمبر پر رہے تھے جبکہ ایم کیو ایم پچھلے الیکشن میں چوتھے نمبر پر رہی تھی۔