بلوچستان اسمبلی کا پہلا اجلاس 28 فروری کو 3 بجے طلب کر لیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق اسمبلی کا اجلاس گورنر بلوچستان عبدالولی خان کاکڑ نے طلب کیا ہے، اجلاس میں نئے ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز (23 فروری) کو پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس منعقد کیا گیا تھا، جس میں نو منتخب اراکین نے حلف اٹھایا تھا۔
اسی طرح آج سندھ اسمبلی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اراکین نے سندھی، اردو اور انگریزی زبانوں میں حلف اٹھایا۔