|

وقتِ اشاعت :   March 10 – 2024

 

نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز  بگٹی نے ہتھیارپھینک کرقومی دھارے میں  واپس آنے والوں کے لیے عام معافی کا اعلان کردیا۔

ایک  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہہ پہاڑوں پر موجود لوگ ہتھیار پھینک کر  واپس آئیں اور انہوں نے جن لوگوں کا نقصان کیا ہے ان سے قبائلی روایات کے مطابق تصفیہ کریں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ براہمداغ بگٹی اور  حیربیار  مری سمیت سب کے لیے حکومت کے دروازے کھلے ہیں۔