|

وقتِ اشاعت :   March 20 – 2024

کوئٹہ:  گوادر میں کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کا حملہ پسپا ، گوادر پورٹ اتھاڑٹی کمپلیکس پر حملہ کرنے والے 8حملہ آور فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گئے ۔

سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق بدھ کو گوادر میں واقعہ جی ڈی اے کمپلیکس پر کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے دہشتگردوں نے فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کرتے ہوئے کمپلیکس میں گھسنے کی کوشش کی جوفورسز نے بروقت کاروائی سے ناکام بنادی،ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی موثر کاروائی میں بی ایل اے کے تمام 8 حملہ آور مارے گئے،

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کے بعد علاقے میں کلیرنس آپریشن شروع کردیا گیا ۔

واضح رہے کہ جی پی اے کمپلیکس تقریباً 60 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے جس میں متعدد تین تین منزلہ عمارتیں ہیں جن میں گوادر پورٹ اتھارٹی کے 60 سے زائد پاکستانی ملازمین کے خاندان رہائش پذیر ہیں۔ کمپلیکس میں گوادر ڈوپلمنٹ تھارٹی ،

سکیورٹی فورسز سمیت کئی سرکاری اداروں کے دفاتر بھی قائم ہیں۔حساس علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں ہمیشہ سیکورٹی کے کڑے انتظامات موجود ہوتے ہیں۔
جی پی اے کمپلیکس گوادر کی بندرگاہ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔