|

وقتِ اشاعت :   March 21 – 2024

احتساب عدالت میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ صدر آصف علی زرداری کی جانب سے صدارتی استثنیٰ کی درخواست دائردی گئی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے وکیل ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے،  صدر مملکت کے خلاف کیس کی کارروائی آگے نہیں بڑھائی جا سکتی، عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئےکیس کی سماعت بائیس اپریل تک ملتوی کردی۔

کیس دیگر  ملزمان میں سابق سیکرٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر ابڑو، خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید، عبدالندیم بھٹو ودیگر بھی شامل ہیں۔