|

وقتِ اشاعت :   March 21 – 2024

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ امریکہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ڈونلڈ لو کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں ، اس کی دوبارہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں ، اسد مجید نے ڈونلڈ لو کے ساتھ میٹنگ کا اعتراف کیا ۔

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ لو نے کل جو بیان دیا ہے اس پر اسد مجید کو بیان جاری کرنا چاہیے،ڈونلڈ لو نے جو کہا وہ جھوٹ ہے،اسکی دوبارہ انکوائری کامطالبہ کرتے ہیں،

اسد  مجید نے ڈونلڈ لو کے ساتھ میٹنگ کا اعتراف کیا ہے،اسد مجید نے سائفرکی تصدیق کی اوران ہی کی سفارش پرڈیمارش کیا گیا،

ڈونلڈ لو نے سائفر کے کانٹینٹ اور ملاقات کو بھی مسترد کیا ہے،اسدمجید نے سائفر کا کانٹینٹ  عدالت  میں  جمع  کرایا اور ملاقات  کی  تصدیق  کی،علیمہ خان نے ڈونلڈلو کے خلاف کیس کا کہا تھا لیکن یہ انکی فیملی کافیصلہ تھا،ہم عدالتوں پر اعتماد کرتے ہیں،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے یہ حکومت 5 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئے تو وہ کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں ہوگا۔