|

وقتِ اشاعت :   March 22 – 2024

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےڈونلڈ لو کے بیان پرردعمل میں کہا کہ ڈونلڈ لو  نے جھوٹا بیان دیا اس پراسد مجید کو بلایا جانا چاہیے۔

وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈا پور نے جوڈیشل کمپلیکس کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ سائفر آنےکی تصدیق اس وقت کےسفیر نےبھی کی،مداخلت تھی یا سازش، غیرت مند پاکستانی ہونے کےناطےبرداشت نہیں،اگر سائفرتھا نہیں توپھربانی پی ٹی آئی کو غلط سزا ہوئی۔

انہوں نےمزید کہا فارم 45 اور 47 تبدیل کیےگئےحکومت کو نہیں مانتے،مینڈیٹ چوری ہوا ہےحکومت غیر آئینی ہے۔