|

وقتِ اشاعت :   March 31 – 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کی ملک کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں۔

شیخوپورہ میں ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ  مسیحی برادری کو ایسٹر کی بہت بہت مبارکباد، مسیحی برادری کی ایسٹر کی خوشیوں میں شریک ہونے یہاں آئی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ مسیحی برادری نے جس محبت سے میرا استقبال کیا، آپ کا شکریہ، مسیحی برادری کو نواز شریف کی طرف سے ایسٹر مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ میری تربیت میں والدین کے بعد سب سے بڑا ہاتھ میرے اسکول کا ہے۔