|

وقتِ اشاعت :   April 7 – 2024

سینٸر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اسموگ کے خاتمے سے متعلق اجلاس ہوا۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 6 جون سے پنجاب میں پلاسٹک بیگز پر پابندی ہو گی، انسدادِ اسموگ سے متعلق عوام کی آگاہی کے لیے مہم چلاٸی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سولر پروگرام کے تحت سرکاری عمارتوں کو سولراٸز کیا جائے، تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازم اور سالانہ معائنہ ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا ہے کہ مقامی سطح پر سولر پینلز کی تیاری پر رعایت اور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔