|

وقتِ اشاعت :   May 12 – 2024

سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ افواہیں ہمیشہ ملک کوغیرمستحکم کرتی ہیں۔ ملک کی بہتری کے لیے بات چیت ہی واحد حل ہے۔ فوج کا ہم ہمیشہ دفاع کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عارف علوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو ملاقات ہوئی تھی، انھوں نے اپنی انا کو قربان کر دیا ہے، ملک کی بہتری کے لیے جس سے بھی بات کرنا پڑی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں تو بات کرنا چاہتا ہوں، بات کرنے کی دعوت دیتا رہوں گا، میں کوشش نہیں چھوڑ سکتا، خود دارشہری کے طور پر اپنا کردارادا کرتا رہوں گا۔ قوم اس وقت مشکل دوراہے پر کھڑی ہے، قوم کو جوڑے بغیر معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی.

سابق صدر نے مزید کہا کہ 6 ججز نے جو بات رکھی وہ مناسب ہے، کورٹ کو ہمیشہ اوپن رکھا ہے تاکہ سارے معملات سب کے سامنے ہوں، عدلیہ آزاد ہو گی تو انصاف ملے گا۔

ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ پاکستان کواس وقت سرمایہ کی ضرورت ہے، سعودی وفد کے دورے سے فائدہ ہو گا۔