اکوئٹہ: وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر حکومت بلوچستان نے کرغستان میں پھنسے طلبہ کی مدد و معاونت کے لئے چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں خصوصی ڈیسک قائم کردیا ہے
حکومت بلوچستان نے یہ اقدام کرغستان میں پھنسے طلبہ اور ان کے والدین کی رابطہ کاری و معاونت کے لئے اٹھایا ہے، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ کرغستان میں پھنسے طلبہ سے متعلق تشویش ہے طلبہ تک رسائی کے لئے وزرات خارجہ کرغستان ایمبیسی سے رابطے میں ہے طلبہ اور والدین کی ہر ممکن معاونت کریں گے،
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ میں کوآرڈینیشن ڈیسک قائم کردیا گیا ہے اور حالات نارمل ہونے تک ڈیسک فعال رہے گا، چیف منسٹر سیکرٹریٹ حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ میں قائم ڈیسک کے واٹس ایپ نمبرز 0092-333-7925600 ۔0092-315-8866926، لینڈ لائن نمبرز،0092-81-9202061، 0092-81-9202069، 0092-81-9201090 ہیں ۔
کرغستان میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور ان کے والدین کوآرڈینیشن ڈیسک سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں حکومت بلوچستان کرغستان میں پھنسے طلبہ اور والدین کے مابین رابطے سمیت ہر ممکن معاونت کرے گی۔