کراچی : کراچی میں عوام کے محافظ ہی عوام کے دشمن ہوگئے ، خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ خاتون کے ہاتھوں درگت بننے والے یہ پولیس اہلکار ہیں قیوم آباد چوکی کے ، جنہوں نے مبینہ طور پر خاتون سے زیادتی کی ۔ متاثرہ خاتون مسکان کے مطابق دونوں پولیس اہلکاروں نے قیوم آباد کے قریب رکشے کو روکا اور پھر اسلحے کے زور پر ہوس کا نشانہ بنایا جبکہ گرفتار پولیس اہلکار کہتے ہیں موبائل کے ٹائر میں پنکچر لگوا رہے تھے ، الزامات غلط ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر خاتون سے زیادتی میں ملوث پولیس اہلکار رمضان اور یاسین کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مسکان کے اہل خانہ انصاف کے طلبگار ہیں ۔