|

وقتِ اشاعت :   April 25 – 2016

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق ضلع ناظم مستونگ میر غلام حسن سرپرہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا طالبہ کیا ہے میر حاصل خان بزنجونے کہا کہ میر غلام حسن سرپرہ نے اپنی پوری زندگی بلوچ عوام کی سیاسی ،معاشی اورقومی حقوق کیلئے بے لوث خدمت میں گزاری مرحوم انتہائی دیانت دار ،ایماندار اور بااصول شخصیت کے مالک تھے میر غلام حسن سرپرہ اپنی اصول پسندی کے باعث نہ صرف علاقہ بلکہ پورے بلوچستان میں اپنا ایک ممتاز مقام رکھتے تھے انکے قتل سے نہ صرف نیشنل پارٹی بلکہ بلوچستان کے عوام ایک با اصول سیاستدان سے محروم ہوگئے ہیں انکی سیاسی و قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔