معروف فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے یوٹیوب چینل نے بھی سارے ریکارڈ توڑ دیے۔
النصر اور پرتگال فٹ بال ٹیم سے تعلق رکھنے والے سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے ہوٹیوب چینل نے لانچ ہوتے ہی کئ رکارڈ بنا ڈالے۔ رونالڈو نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو اپنے یوٹیوب چینل کے حوالے سے آگاہ کیا اور ان سے اسے سبسکرائب کرنے کی درخواست کی۔
اس دوران ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میں اس پراجیکٹ کو لے کر بہت خوش ہوں، یہ بات کافی عرصے سے میرے ذہن میں تھی لیکن آخر کار ہمیں موقع ملا کہ ہم اسے حقیقی بنائیں۔ رونالڈو نے “ یو آر کرسٹیانو “ کے نام سے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرایا جس کو محض 90 منٹوں کے اندر 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے سبسکرائب کیا۔
کرسٹیانو رونالڈو کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس چینل پر ایسا مواد پوسٹ کریں گے جو لوگوں کہ حیران کرے گا، رونالڈو کے چینل کو اب تک ایک کروڑ سے بھی زیادہ لوگ سبسکرائب کر چکے ہیں اور اس کے پیش نظر رونالڈو کو یوٹیوب کی جانب سے گولنڈن بٹن بھی موصول ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو پہلے ہی انسٹاگرام پر 600 ملین فالوئرز کے ساتھ دنیا کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی شخصیت ہیں۔