|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں بارودی سرنگ دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈیرہ بگٹی اور جعفرآباد سے ملحقہ صحبت پور کے سرحدی علاقے پولیس تھانہ ملگزار کی حدودمیں گوپٹ کے مطابق پر پیش آیا جہاں ٹریکٹر ٹرالی نامعلوم افراد کی جانب سے زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی اور زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی تباہ اور اس میں سوار تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت میر ولد بخش علی مرہٹہ بگٹی ، بلو ولد دل بخش ہوتکانی بگٹی اور ڈنگلہ ولد دینو ہمدانی بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہیں جن کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے تین افراد مزدور پیشہ تھے اور گاؤں سے زمینوں پر کام کرنے کیلئے جارہے تھے۔