|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2016

ڈیرہ مراد جمالی:  بلوچستان میں سیکریڑی فنانس کی گرفتاری سمیت نیب کی کارروائی میں تیزی آنے کے بعد راتوں رات نیب کی گرفتاریوں سے بچنے کیلئے سابق وزراء آفیسران کوئٹہ کا سرد موسم چھوڑ کر سخت گرمی میں اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ذرائع کے مطابق کالے دھند کو قبرستانوں کھتیوں میں چھپانے کیلئے بھاگ ڈور شروع کردی مسائل سے ستائے عوام میں خوشی کی لہر دوڑگئی تفصیلات کے مطابق نصیرآبادڈویژن سے تعلق رکھنے والے سابق وزراء سرکاری آفیسران میں سیکریڑی فنانس بلوچستان کی گرفتاری اور نیب کی کارروائی میں تیزی آنے کے بعد درجنوں سابق وزراء آفیسران راتوں رات کوئٹہ کا پر کش موسم چھوڑ کر سخت گرمی میں اپنے آبائی علاقوں میں گرفتاریوں سے بچنے کیلئے پہنچ گئے ہیں نامور سیاستدان اعلیٰ بیوروکریٹ سے بھی مدد حاصل کرنے کیلئے بھاگ دوڑ کردی ہے اور سندھ پنجاب کے بزرگوں سے نیب بلوچستان کے خلاف تعویز کھنڈے لینے کے ساتھ ساتھ مزاروں پر کالے بکروں بیلوں کی منت بھی مانگ رہے ہیں ذرائع کے مطابق کالے دھند کو نیب کی تیز نگاہوں سے بچانے کیلئے تاریخی قبرستانوں اپنے گھروں کے قریب کھتیوں میں چھپانے کیلئے بھاگ ڈور شروع کردی ذرائع کے مطابق کالے دھند کوخفیہ مقامات میں چھپانے کیلئے خود کھڈے کھود رہے کہ تاکہ راز ہی راز رہے بلوچستان میں نیب کی وسیع پیمانے پرکارروئیوں سے مسائل سے ستائے عوام میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہے خربرد کی گئی رقم وصول کرکے تعلیم صحت اور پینے کے صاف پانی کے منصوبوں پر خرچ کرے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔